Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی عدلیہ بھی ہندو انتہا پسندوں کی حامی، حجاب پر پابندی کے حق میں فیصلہ سنادیا

Now Reading:

بھارتی عدلیہ بھی ہندو انتہا پسندوں کی حامی، حجاب پر پابندی کے حق میں فیصلہ سنادیا

کرناٹک ہائی کورٹ نے آج فیصلہ سناتے ہوئے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی تمام درخواستوں کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ حجاب پہننا اسلام میں ضروری نہیں ہے۔

کرناٹک ہائی کورٹ کے مطابق حجاب کو اسلام میں ضروری نہیں مانا گیا ہے اس لیے عدالت نے حجاب پہننے سے متعلق دائر تمام عرضیوں کو خارج کردیا۔

یاد رہے کہ ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی مختلف درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کرناٹک کے بعد علی گڑھ کے کالج میں بھی مذہبی لباس کے نام پر حجاب پر پابندی عائد

چیف جسٹس ریتو راج اوستھی، جسٹس کرشنا ایس ڈکشٹ اور جسٹس جے ایم خازی پر مشتمل تین ججوں کی بنچ تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی مختلف درخواستوں کی سماعت کر رہی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ کلاس رومز میں حجاب پہننے پر اصرار کرنے والی اڈپی پری یونیورسٹی کی طالبات کا مطالبہ اس وقت تنازعہ میں تبدیل ہوگیا تھا جب بعض ہندو طلبا نے زعفرانی شال اوڑھنا شروع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حجاب تنازع کے بعد سکھ طالبہ کو بھی پگڑی اتارنے کا حکم

 جس کے بعد یہ مسئلہ ریاست کے دیگر علاقوں تک پھیل گیا اور ریاستی حکومت نے یونیفارم کے اصول پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا تھا۔

جس کے بعد طالبات نے درخواست داخل کی تھی کہ انہیں اسکول یونیفارم کے ساتھ کلاس روم میں حجاب پہننے کی اجازت دی جائے، کیونکہ حجاب ان کے مذہب کا حصہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی اطلاعات، معاملہ واپسی پر دیکھوں گا، صدر ٹرمپ
غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری
خواتین صحافیوں کی توہین، افغان وزیر خارجہ کا دورہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا
شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے بین البرِاعظمی میزائل 'ہواسونگ-20' کی نمائش
دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر