Advertisement
Advertisement
Advertisement

خلیج تعاون کونسل کی یمنی متحارب دھڑوں کے مابین امن مذاکرات کی کوشش

Now Reading:

خلیج تعاون کونسل کی یمنی متحارب دھڑوں کے مابین امن مذاکرات کی کوشش

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں سمیت متحارب یمنی دھڑوں کے درمیان جامع امن مذاکرات کے لیے کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اِس سلسلے میں امن مذاکرات رواں ماہ کے اختتام تک سعودی دارالحکومت ریاض میں شروع ہو سکتے ہیں۔

 ایک سینیئر سرکاری عہدیدار کے مطابق خلیج تعاون کونسل یمن میں برسر پیکار تمام عناصر، اُن کے حامیوں اور مخالفین کو مدعو کرے گی۔ یہ امن مذاکرات مارچ کے آخری ہفتے میں شروع ہو سکتے ہیں اور کم از کم ایک ماہ تک جاری رہیں گے۔

اِن مذاکرات میں یمن کے سابق حکومتی وزراء اور اجمد المیسری، صالح الجبوانی اور عبدالعزیز جباری جیسے سیاستدانوں کو بھی مدعوکیا جائے گا۔

العربیہ نیٹ کے مطابق خلیج تعاون کونسل میں شامل ممالک یمن میں 7 برس سے زیادہ  عرصے سے جاری تباہ کن لڑائی بند کرانے کے لیے یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان ریاض میں سفارتی مشن چلا رہے ہیں۔

Advertisement

 جی سی سی کے دوعہدیداروں نے بتایا ہے کہ تمام فریقوں کے درمیان مشاورت کی کوشش ہورہی ہے جس کا مقصد جنگ بند کرانا ہے۔ تمام فریقوں کو مشاورت کے لیے دعوت نامے جاری کیے جا رہے ہیں۔

خلیج تعاون کونسل کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ ریاض مذاکرات کے لیے حوثیوں کو بھی دعوت نامہ جاری کیا جائے گا۔ یہ مذاکرات 29 مارچ سے 7 اپریل تک ہوں گے۔

اِسی دوران یمن کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ایلچی نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے مشاورت کا دوسرا دور اردن کے دارالحکومت عمان میں ہوگا۔ امن عمل کے احیا کے لیے نئے ڈھانچے کے تحت یمن کی مؤثر طاقتوں سے بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ یمن میں بے امنی پھیلانے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر حوثی باغیوں کے خلاف اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی جانب سے حال ہی میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر