Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے یونیورسٹی میں باپردہ طالبہ کی نماز پر ہنگامہ کھڑا کردیا

Now Reading:

بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے یونیورسٹی میں باپردہ طالبہ کی نماز پر ہنگامہ کھڑا کردیا
بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے یونیورسٹی میں باپردہ طالبہ کی نماز پر ہنگامہ کھڑا کردیا

بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے یونیورسٹی میں باپردہ طالبہ کی نماز پر ہنگامہ کھڑا کردیا

بھارتی شہر بھوپال کی ایک یونیورسٹی میں باہمت طالبہ نے کلاس روم میں حجاب کے ساتھ نماز ادا کی جس کے بعد انتظامیہ نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال میں ڈاکٹر ہری سنگھ گور ساگر یونیورسٹی میں ایک باہمت خاتون نے کلاس روم میں حجاب کے ساتھ نماز ادا کی ہے۔

اس واقع کے بعد بھارت میں ہندوتوا نظریے کی پیروکار اور دائیں بازو کی طلبہ تنظٰیم ’ہندو جاگرن منچ‘ نے یونیورسٹی انتظامیہ سے طالبہ کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ، کرناٹک میں حجاب پر پابندی تاحال برقرار

ہندو جاگرن منچ کے چیف امیش سراف سے طلبہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کافی عرصے سے حجاب پہن کر کلاسز لے رہی ہیں۔

امیش سراف نے کہا کہ اس طرح کی مذہبی سرگرمیوں کی تعلیمی اداروں میں اجازت نہیں ہونی چاہئیے جبکہ انہوں نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کی بھی مثال دی جس میں ہائی کورٹ نے کلاس رومز میں حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف درخواست کو خارج کیا تھا۔

دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں شکایت کے ساتھ ایک ویڈٰیو موصول ہوئی ہے جس میں طالبہ کا کلاس روم کے اندر نماز پڑھتے دیکھا گیا ہے۔

Advertisement

یونیورسٹی کی وائس چانسلر نیلما گپتا کا کہا ہے کہ انہوں نے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی ہے۔ پانچ ممبران پر مشتمل کمیٹی تین میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی جس کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبہ کو کہہ دیا گیا ہے کہ وہ گھر پر عبادت کریں کیونکہ یونیورسٹی پڑھنے کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائی کورٹ کا پابندی کے خلاف درخواست کو خارج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’حجاب مذہب میں لازم نہیں ہے‘ جبکہ اس فیصلے کو ایک طالبہ نے بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر