دولہن کے الٹے ہاتھ سے کھانا کھانے پر دولہے نے شادی سے انکار کردیا
بھارت میں دولہن کو الٹے ہاتھ سے کھانا کھاتے دیکھ کر دولہے نے شادی سے انکار کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک میں ہوا، جہاں شادی کی تقریب کے دوران جب سب خوشگوار موڈ میں شادی کی تقریبات میں مصروف تھے تو دولہے نے شادی میں بدنظمی پیدا کردی۔
میڈٰیا رپورٹس کے مطابق جیسے ہی تقریب کے دوران کھانا کھلا تو دولہا اوردولہن جو ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا رہے تھے تو دولہے نے دیکھا کہ دولہن الٹے ہاتھ سے کھانا نوش فرمارہی ہے۔
الٹے ہاتھ کھانا کھاتے دیکھ کر دولہے کو ناگوار گزرا اور اس نے دولہن کے رویے کو غیر مناسب کہہ کر فوراً ہی شادی سے انکار کردیا۔
دولہے کے انکار پر اس کے گھر والوں نے بھی اس کا ساتھ دیا اور بارات کو واپس لے جانے کا فیصلہ کیا لیکن دولہن کے والد نے فوراً پولیس کو بلوالیا جس پر دولہا کے گھر والے بات چیت پر رضا مند ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی والوں کا اس معاملے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لڑکی کو ہاتھ پر لگی چوٹ کی وجہ سے دائیں ہاتھ سے کھانے میں پریشانی ہوتی ہے۔
بعد ازاں دولہن والوں کے بے حد اصرار پر دولہے والے شادی کے لیے رضامند ہوگئے جس کے بعد ان کی شادی کردی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
