
آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے قریب ہیلی کاپٹر گر کرتباہ
سڈنی: آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر آسٹریلیا کے سیاحتی مقام مایوسی ہل پر گرکرتباہ ہوا، حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں 5افراد سوار تھے جن کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہیلی کاپٹر حادثے میں سوار مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے
اطلاعات کے مطابق آج صبح لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تلاش میں پولیس نے گھنٹوں گزارنے کے بعد ملبہ تلاش کرلیا ہے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ لاپتہ ہیلی کاپٹر میں پانچ افراد ،ایک پائلٹ اور چار مسافر سوار تھے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا کوئی اس حادثے میں محفوظ رہا ہے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
وکٹوریہ پولیس کے مطابق لاپتہ ہیلی کاپٹر ایک دوسرے ہیلی کاپٹر کے ساتھ قافلے میں سفر کررہا تھا جب وہ آسٹریلوی معیاری وقت کے مطابق صبح 9.30 بجے لاپتہ ہو گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News