Advertisement
Advertisement
Advertisement

روسی ایٹمی حملے کی دھمکی کے بعد بیلجیم میں آیوڈین کی گولیاں مفت دستیاب

Now Reading:

روسی ایٹمی حملے کی دھمکی کے بعد بیلجیم میں آیوڈین کی گولیاں مفت دستیاب

روس کےایٹمی حملے کی دھمکی کے بعد  یورپ کے دیگر ممالک کی طرح  بیلجیم میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ایٹمی حملے کے پیش نظر بیلجیم میں آیوڈین کی گولیاں فارمیسیز میں مفت دستیاب ہیں۔

 گزشتہ روز 30 ہزار سے زائد افراد نے گولیاں حاصل کیں۔ ایٹمی حملے کی صورت میں یہ گولیاں تھائیرائڈ کی حفاظت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین: نیوکلیئر پاور پلانٹ پر روسی حملہ، عالمی رہنماؤں کی مذمت

عالمی رہنماؤں نے روس پر الزام لگایا ہے کہ اس کی افواج نے جوہری پاور اسٹیشن پر گولہ باری کر کے پورے براعظم کی حفاظت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

Advertisement

عالمی رہنماؤں نے روس پر پورے براعظم کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا ہے جبکہ یوکرین کے صدر نے روس پر ’جوہری دہشت گردی‘ کا الزام لگایا ہے۔

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا  ہے کہ یہ حملہ پورے یورپ کی سلامتی کو براہ راست متاثر کرسکتا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے روس پر زور دیا کہ وہ جوہری پلانٹ کے ارد گرد اپنی فوجی سرگرمیاں روک دے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مطالبہ کیا کہ روس کی جانب سے خوفناک حملوں کو فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر