 
                                                                              اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرائن پر گزشتہ جمعرات سے شروع ہونے والے روسی حملوں میں اب تک کم از کم 136 شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان میں 13 بچے بھی شامل ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق اب تک کی لڑائی میں 400 یوکرائنی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تاہم اقوام متحدہ کے مہاجرین کی فلاح کے ذیلی ادارے یو این ایچ سی آر کی ترجمان لز تھروسل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مرنے والے یوکرائنی شہریوں کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

یو این ایچ سی آر کی ترجمان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر ہلاکتیں گولہ باری، فضائی حملوں اور بڑے بم حملوں میں ہوئی ہیں۔
دوسری جانب یوکرائن کی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 352 شہری ہلاک اور 1684 زخمی ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 