
امریکہ میں پیٹرول عوام کی قوت خرید سے باہر، شہریوں نے گھڑ سواری شروع کردی
واشنگٹن: امریکہ میں پیٹرول کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں پیٹرول عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگیا جس کے بعد امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر میں لوگوں نے سفر کیلیے گھوڑوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔
ریگولر پیٹرول کی فی گیلن صرف دو ماہ میں 2 ڈالرز سے بڑھ کر 4 ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث الیکٹرک گاڑیوں کی طلب اور قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اشیاء صرف اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں جبکہ امریکہ تاریخ کی بد ترین مہنگائی کی لپیٹ میں آگیا ہے، لوگوں کو گھر کا ماہانہ بجٹ کنٹرول کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News