Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین نے روس کا جنگی بحری جہاز تباہ کردیا

Now Reading:

یوکرین نے روس کا جنگی بحری جہاز تباہ کردیا
یوکرین نے روس کا جنگی بحری جہاز تباہ کردیا

یوکرین نے روس کا جنگی بحری جہاز تباہ کردیا

یوکرین نے روس کے جنگی بحری جہاز کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع نے بیان میں کہا ہے کہ روس کے زیرقبضہ شہر برجیزکی بندرگاہ پرروسی جنگی جہاز کوتباہ کردیا گیا ہے جبکہ دیگر 2 جہازوں کونقصان پہنچا ہے۔

Advertisement

یوکرینی فوج کے جہاز کو نشانہ بنانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی جبکہ یوکرین کی ڈپٹی وزیردفاع کے مطابق انہوں نے روس کے بڑے ہدف کونشانہ بنایا ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق جس روسی جہاز کونشانہ بنایا گیا اس میں 20 ٹینکس، 45 بکتربند گاڑیاں  اور 400 فوجیوں کی گنجائش تھی۔

یوکرین کی فوج کی جانب سے فوٹیجز بھی جاری کی گئی ہیں جبکہ جہاز میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

Advertisement

   واضح رہے کہ گذشتہ روز یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر الزام عائد کیا تھا کہ آج صبح روس نے یوکرین پر فاسفورس بموں سے حملہ کیا تھا۔

یوکرینی صدرکا کہنا تھا کہ روس ہر وہ اقدام کر رہا ہے جو عالمی سطح پر پابندی کے زمرے میں آتا ہے، جبکہ ہمیں بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔

Advertisement

زیلنسکی نے کہا تھا کہ ہماری فوج بڑی بہادری کے ساتھ روسی جارحیت کا سامنا کر رہی ہے اور یوکرینی عوام نے بھی روسی حملے کو قبول نہیں کیا اور وہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح روسی ٹینکوں کے آگے کھڑے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر