یوکرائن کے شہر خارخیو میں روسی گولہ باری کی زد میں آ کر ایک بھارتی طالب علم ہلاک ہوگیا۔
بھارت کی جانب سے بھی یوکرائن میں اپنے ایک طالب علم کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے اس واقعے کی اطلاع ٹوئٹر پر دی ہے۔
With profound sorrow we confirm that an Indian student lost his life in shelling in Kharkiv this morning. The Ministry is in touch with his family.
We convey our deepest condolences to the family.
Advertisement— Arindam Bagchi (@MEAIndia) March 1, 2022
ترجمان ارندم باگچی نے لکھا کہ وہ دکھ کے ساتھ خارخیو میں گولہ باری کے دوران ایک بھارتی طالب علم کی ہلاکت کی تصدیق کر رہے ہیں۔
ترجمان باگچی نے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی وزارت خارجہ لواحقین اور یوکرائنی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
ارندم باگچی نے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ سیکرٹری خارجہ روس اور یوکرائن کے سفیروں سے بات کر رہے ہیں اور بھارت کے اس مطالبے کو دہرا رہے ہیں کہ جنگ زدہ علاقوں میں موجود بھارتی شہریوں کو بحفاظت باہر نکالا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
