برطانیہ کے شہر لیورپول کے قریب جنگل میں آگ لگ گئی
لندن: حکام کے مطابق ہفتے کے روز برطانوی شہر لیورپول کے باہر دلدلی زمین پر جنگل کی آگ بھڑک اٹھی جس سے قریبی املاک کوبھی شدید خطرہ لاحق ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ بجھانے والے عملے کا کہنا ہے کہ آگ نے لگ بھگ 500 مربع میٹر دلدل کے علاقے کو متاثر کیا ہے جبکہ آگ شاید جان بوجھ کر لگائی گئی تھی۔
ریسکیو سروس کے مطابق فائر بریک لگادیے گئے ہیں جبکہ آگ بجھانے والی گاڑیوں کی تعداد کو چھ سے کم کرکے پانچ کردیا گیا ہے۔
مقامی افراد کی جانب سے سوشل میڈٰیا پر تصویر شیئر کی گئی ہیں جس میں لیور پول کے جنوب میں تقریباً 11 کلومیٹر دور ویرل پیننسولا نیچر ریزوو کے پارک گیٹ کے آس پاس ایک وسیع آگ اور دھوئیں کے بادل آسمان کی طرف جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
