 
                                                                              روس نے یوکرائن کے سب سے بڑے شہر خیرسون پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
روس کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ان کے فوجیوں نے یوکرائن کے جنوبی شہر خيرسون پر قبضہ کرلیا ہے۔
گزشتہ شب شہر میں روسی فوج دیکھے گئے تھے اور شہر کے میئر نے بھی تصدیق کی تھی کہ خيرسون کے ریلوے اسٹیشن اور بندرگاہ روسی قبضے میں ہیں۔

اُدھر یوکرائن کے دوسرے بڑے شہر خارخیو پر روسی بمباری سے کم از کم 21 افراد کے ہلاک اور 112 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم خارخیو کی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی حملوں کو پسپا کر دیا گیا ہے اور شہر ان کے کنٹرول میں ہے۔
گزشتہ رات روسی فوجوں نے ملک کے دو اہم شہروں دارالحکومت کیف اور خارخیو کی جانب پیش قدمی کی ہے۔
یوکرائن کے فوجی ذرائع نے ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے کہ روسی چھاتہ بردار (پیراٹروپر) فوجی خارخیو میں اترے ہیں اور اُن کی کوشش ہے کہ شہر پر قبضہ کرلیں۔

یوکرائنی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوجیوں نے ایک مقامی عسکری ہسپتال پر حملہ کیا اور وہاں لڑائی جاری ہے۔
گزشتہ روز خارخیو میں ایک سرکاری عمارت کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہاں کھڑی گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔
ایک اور حملے میں مبینہ طور پر خارخیو کے رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا جسے یوکرائنی صدر نے جنگی جرم قرار دیا۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 