
یوکرین کی رکنِ پارلیمنٹ انا سوسون کے مطابق روسی بمباری سے مختلف شہروں میں رہائشی عمارتیں، اسٹیڈیم اور لائبریری کی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔
انا سوسون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں کہا کہ روس نے چرنیو شہر میں رہائشی اپارٹمنٹ اور لائبریری کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں حملوں کے مقامات کی تصاویر کے ساتھ یہ معلومات بھی فراہم کی ہے کہ چرنیو میں 11 مارچ کو صبح سویرے 4 بچے ایک اسٹیڈٰم اور لائبریری متاثر ہوا ہے اور شہر میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔
🧵Why does #Ukraine need a #NoFlyZoneUA?
AdvertisementHere's why.
Because #russians contantly bombard civilians from air and we have no way of protecting them.
In this tread I'll post info on every air strike. /1
— Inna Sovsun (@InnaSovsun) March 10, 2022
انا سوسون نے چند اور تصاویر کے ساتھ یہ معلومات فراہم کی ہے کہ 60 اپارٹمنٹس پر مشتمل عمارت، مزید ایسی چار عمارتوں اور دس چھوٹی مکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ دنیپرو اور لوتسک میں روس نے مزید حملہ کی ہے، لوتسک کے میئر نے ان دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔
دنیپرو میں یوکرینی میڈیا نے تین دھماکوں کی تصدیق کی ہے، جس میں بظاہر ایک میں دو منزلہ جوتے بنانے کی فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا ہے، دیگر دو دھماکوں میں سے ایک کئی منزلہ عمارت پر ہوا جن میں اپارٹمنٹس بنے ہوئے تھے اور ایک عمارت چھوٹے بچوں کے اسکول کی تھی۔
دوسری جانب آج کے حملے میں یوکرین میں لوتسک کی انتظامیہ کے سربراہ کا کہنا ہے روسی حملے میں دو یوکرینی سپاہی ہلاک ہو گئے جبکہ 6 افراد زحمی ہوگئے ہیں۔
روس نے دعویٰ کیا کہ یوکرین کے مغربی شہر وان لوتسک اور لوینو فرینکسوسک میں فوجی ائیر فیلڈز کو نشانہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News