Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران جوہری پروگرام، امریکا اور اسرائیل کے خیالات ایک ہیں، امریکی وزیرخارجہ

Now Reading:

ایران جوہری پروگرام، امریکا اور اسرائیل کے خیالات ایک ہیں، امریکی وزیرخارجہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل میں عرب وزرائے خارجہ سے مذاکرات سے قبل گزشتہ روز کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کی جوہری ہتھیاروں تک رسائی  روکنے کے معاملے پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے خلیجی اتحادیوں اور اسرائیل کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ امریکی انتظامیہ ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے کی ممکنہ بحالی سے قبل ان کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔

اسرائیل اور اس کے ہمسایہ ممالک کا خیال ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی اور آئی آر جی سی کی فہرست سے ہٹائے جانے سے ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروہوں کی حوصلہ افزائی ہوگی جن میں لبنان میں حزب اللہ، یمن میں حوثی اور غزہ کی پٹی میں حماس شامل ہیں۔

حیفا میں قائم بین الاقوامی مرکز برائے مشاورت کے ڈائریکٹر وادی ابو ناصر نے عرب نیوز کو بتایا کہ سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کو ایران معاہدے پر تشویش ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ تمام شرکاء امریکا سے نہ صرف ایران کے جوہری پروگرام بلکہ بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کی تیاری کے حوالے سے اضافی شرائط رکھنے کا مطالبہ کرنا چاہتے ہیں۔

بلنکن نے اتوار کو یروشلم میں اسرائیلی حکام سے ملاقات کی اور اسرائیلی ہم منصب یائر لاپڈ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سمجھتا ہے کہ معاہدے کو بحال کرنا ایران کے پروگرام کو واپس اس مقام پر لانے کا بہترین طریقہ ہے جہاں وہ پہلے تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ لیپڈ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے امریکا کے ساتھ ایران جوہری معاملے پر اختلافات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایرانی جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے جو ضروری ہوا وہ کرے گا۔

امریکی اور اسرائیلی وزرائے خارجہ آج اسرائیل میں متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر