بھارت میں دلہے کو ناچتا دیکھ کر دلہن نے شادی سے انکار کردیا
بانکا: بھارت میں دلہے کو پاگلوں کی طرح ناچتا دیکھ کر دلہن نے شادی سے انکار کردیا جس کے بعد بارات واپس لوٹ گئی۔
بھارت میں آئے روز شادی کے ٹوٹنے کے انوکھے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع بانکا میں رپورٹ ہوا ہے۔
جہاں دلہن نے دلہے کو پاگلوں کی طرح ناچتا دیکھ کر شادی سے انکار کردیا جس کے بعد بارات بھی واپس لوٹ گئی اور دلہے کو بغیر دلہن ہی واپس لوٹنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: دلہن کے الٹے ہاتھ سے کھانا کھانے پر دولہے نے شادی سے انکار کردیا
بھارتی میڈٰیا رپورٹس کے مطابق ضلع کے شمبھو گنج بلاک میں ویدپور پنچائیت کے ماجھگئی گاؤں کے پرکاش منڈل کے بیٹے سوربھ کمار کی شادی ضلع کے ہی بانکا سموکھیا موڈ گاؤں کے جنک منڈل کی بیٹی سے طے ہوئی تھی۔
مقررہ تاریخ پر دلہا باراتیوں کے ہمراہ بینڈ باجے کے ساتھ بارات لے کر پہنچا تو مالا کے دوران دلہے کا پالکی کی طرح جھومتا دیکھ کر دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔
اس دوران لڑکی کے گھر اور گاؤں والوں نے بھی دلہا سمیت باراتیوں کو خوب سنایا جس دوران دلہا گاؤں والوں کا غصہ دیکھ وہاں سے فرار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: کھانا دیر سے کیوں کھلایا؟ دولہے نے شادی سے انکار کردیا
ساتھ ہی بینڈباجے والوں نے بھی وہاں سے بھاگنے میں اپنی بھلائی سمجھی جبکہ لڑکی والوں اورگاؤں والوں کا غصہ دیکھ کر بارات میں آئے لوگ بھی منتشر ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
