Advertisement
Advertisement
Advertisement

امن مذاکرات بے سُود، اوختیرکا پر روسی حملے میں 70 یوکرائنی فوجی ہلاک

Now Reading:

امن مذاکرات بے سُود، اوختیرکا پر روسی حملے میں 70 یوکرائنی فوجی ہلاک

یوکرائن نے گزشتہ روز بیلا روس کی سرحد پر روس سے کیے گئے امن مذاکرات کی ناکامی کا اعلان کیا ہے۔

یوکرائن کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے گزشتہ روز یوکرائن کے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک خطاب میں کہا ہے کہ اُنہیں روس کے ساتھ امن مذاکرات سے کسی قسم کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے ہیں۔

صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے جبکہ ہم نے جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی خواہشات کا ظہار کیا ہے اور ہمیں کچھ اشارے ملے ہیں۔

یوکرائنی صدر زیلنسکی نے کہا کہ مذاکراتی وفد کی کیف واپسی کے بعد ہم مذاکرات کے اگلے دور کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔

Advertisement

یوکرائنی صدر نے کہا کہ مذاکرات کے دوران بھی روس نے حملے جاری رکھے جس سے ہمارا یقین اور پختہ ہو گیا ہے کہ روس صرف دباؤ بڑھانے کے حربے استعمال کر رہا ہے لیکن روس اپنا وقت ضائع نہ کرے کیونکہ ہم اس طرح کے حربوں کو نہیں مانتے۔

یوکرائن کے حکام کے مطابق اتوار کو شمال مشرقی شہر اوختیرکا پر کی گئی روسی گولہ باری کے نتیجے میں 70 یوکرائنی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

سومی کی ریاستی انتظامیہ کے سربراہ دیمیترو زیویتسکی کا کہنا ہے کہ روسی حملے میں یوکرائن کا ایک فوجی یونٹ تباہ ہو گیا ہے، امدادی کارکن اور رضاکار ملبے سے لاشوں کو نکال رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر