Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیف پر روسی افواج کا دوبارہ حملہ، ڈونیسک میں یوکرائنی افواج کی بمباری

Now Reading:

کیف پر روسی افواج کا دوبارہ حملہ، ڈونیسک میں یوکرائنی افواج کی بمباری

یوکرائن کے فوجی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج نے دارالحکومت کیف پر دوبارہ حملہ شروع کر دیا ہے۔

یوکرائن کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی جانب سے ایک فیس بک پوسٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ کیف کے ارد گرد حالات بدستور کشیدہ ہیں۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے روسی فوجی عسکری اور سویلین اہداف پر گولہ باری جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پوسٹ میں روس کی جانب سے ریپبلک آف بیلا روس کے اعلیٰ تربیت یافتہ فوجی یونٹوں کو اپنے ساتھ شامل کرنے اور بیلا روس کی فضائی حدود کو یوکرائن پر فضائی حملوں کے لیے استعمال کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

Advertisement

گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق ابھی تک بیلا روس کے فوجیوں کی نقل و حرکت کے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں۔

دوسری جانب مشرقی یوکرائن میں علیحدگی پسندوں کے زیر دست علاقے ڈونیسک میں آج یوکرائنی فوج کی جانب سے گولہ باری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ وہاں ہونے والی تباہی یوکرائن کی گولہ باری کا نتیجہ ہے۔

گزشتہ روز ڈونیسک صوبے کے قصبے ہورلیوکا میں عوام نے ایک اسکول کی دو خواتین اساتذہ کی آخری رسومات ادا کیں۔ دونوں خواتین اساتذہ یوکرائن کی گولہ باری کے نتیجے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔

Advertisement

اس صوبے میں رہنے والے روسی زبان بولتے ہیں۔ شیلنگ کے بعد یہاں ہر جانب تباہ حال گھروں کا ملبہ اور جلی ہوئی کاریں نظر آ رہی ہیں جبکہ صوبے کے کئی اضلاع کو بجلی کی فراہمی بھی جزوی طور پر منقطع ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر