Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران اور جوہری توانائی ایجنسی کا تصفیہ طلب اُمور کے جلد حل پر اتفاق

Now Reading:

ایران اور جوہری توانائی ایجنسی کا تصفیہ طلب اُمور کے جلد حل پر اتفاق

ایران نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ ملک کے جوہری پروگرام کے حوالے سے تمام تصفیہ طلب اُمور رواں برس ماہِ جون تک حل کرنے کے روڈ میپ پر اتفاق ہوگیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اس بیان کو ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015ء کے جوہری معاہدے کی بحالی کی جانب اہم قدم کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

ایران کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں شریک تمام فریقوں کا کہنا ہے کہ وہ ویانا میں 2015ء معاہدے کی بحالی کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے ملک کے دورے پر موجود آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی کے ہمراہ آج ایک نیوز کانفرنس کے دوران اس حوالے سے تفصیلات بتائیں۔

Advertisement

رافیل گروسی ایرانی حکام سے معاہدے کی بحالی کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر بات چیت کرنے کے لیے جمعہ کے روز دارالحکومت تہران پہنچے تھے۔

نیوز کانفرنس میں محمد اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم نے 21 جون تک ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تصفیہ طلب معاملات سے متعلق مسودہ عالمی ادارے کو فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ اس بات پر اتفاق رائے ہونا اہم بات ہے کہ ہم مل کر اور تیزی سے کام کریں گے۔

رافیل گروسی نے کہا کہ ان تصفیہ طلب معاملات کو حل کیے بغیر جوہری معاہدے کی بحالی ممکن نہیں ہوگی۔

Advertisement

اس معاہدے کی بحالی کے نتیجے میں ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھا لی جائیں گی اور اسے محدود پیمانے پر یورینیئم افزودہ کرنے کی اجازت ہوگی تاہم تہران کے لیے جوہری ہتھیاروں کے لیے مواد تیار کرنا مشکل ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی افغانستان کو دھمکی
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر