Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان، اسکولوں کی بندش کیخلاف طالبات اور خواتین سڑکوں پر

Now Reading:

افغانستان، اسکولوں کی بندش کیخلاف طالبات اور خواتین سڑکوں پر

افغانستان میں گزشتہ ہفتے طالبان حکومت کی جانب سے لڑکیوں کے سکینڈری اسکول کھولے جانے کے چند ہی گھنٹے بعد پھر سے بند کیے جانے کے خلاف دارالحکومت کابل میں طالبات اور خواتین نے احتجاج کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آج کیے جانے والے احتجاج میں خواتین مظاہرین نے ’’اسکولوں کو کھولو‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔ افغان طالبات اب سات ماہ سے زیادہ عرصے سے تعلیم سے محروم ہیں۔

23 مارچ کو افغانستان بھر میں ہزاروں طالبات جوش و جذبے سے ہائی اسکولوں میں پہنچی تھیں۔ افغان وزارتِ تعلیم کی جانب سے طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد بند ہونے والے لڑکیوں کے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے اور کلاسز کے آغاز کا اعلان کیا گیا تھا۔

تاہم پہلے دن کلاسز کی ابتدا کے چند ہی گھنٹے بعد وزارتِ تعلیم نے اپنی پالیسی تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد مشتعل طالبات کا یہ کہنا ہے کہ اُنہیں دھوکا دیا گیا ہے جبکہ غیر ملکی حکومتوں نے بھی اِس پر غصے کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

کابل میں خواتین مظاہرین نے ’’سکولوں کو کھولو، انصاف، انصاف‘‘ کے نعرے لگائے جبکہ بعض نے اسکولوں کی کتابیں بھی اٹھا رکھی تھیں۔

خواتین اور طالبات نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ ’’تعلیم ہمارا بنیادی حق ہے، سیاسی منصوبہ بندی نہیں ہے‘‘۔

جب طالبان جنگجو احتجاجی مظاہرے کے مقام پر پہنچے تو منتشر ہونے سے پہلے خواتین نے کچھ فاصلے تک مارچ کیا۔

واضح رہے کہ منگل کو دیر گئے جنوبی شہر قندھار میں طالبان کی اعلیٰ قیادت کے ایک اجلاس کے بعد لڑکیوں کے اسکولوں کی بندش کا فیصلہ سامنے آیا تھا تاہم اس کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی تھی۔

Advertisement

قندھار کو طالبان تحریک کی اصل طاقت اور روحانیت کا مرکز مانا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوحہ حملے میں واشنگٹن معاونت شامل تھی ؟ امریکی حکام کاجواب دینے سے انکار
قطر کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
اسرائیل کا دوحہ میں حماس قیادت پر فضائی حملہ ، حماس نے صیہونی دعویٰ مسترد کر دیا
میکسیکو: ٹرین اور ڈبل ڈیکر بس میں تصادم سے 10 ہلاک، 61 زخمی
’’شہر خالی کردو، طوفانی حملے ہوں گے‘‘ اسرائیل کی غزہ کے شہریوں کو آخری وارننگ
تیونس میں صمود فلوٹیلا پر ڈرون حملہ، حکام کی تردید، اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں لوگ امڈ آئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر