
بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر کے گریز سیکٹر کے بروم علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
ہیلی کاپٹر کے عملے کی تلاش اور بچاؤ کے لیے سیکیورٹی فورسز برف باری والے علاقے میں پہنچ رہی ہیں۔
پائلٹ اور معاون پائلٹ کے بارے میں خیال جارہا ہے کہ وہ دونوں ہیلی کاپٹر کریش ہونے سے قبل اس سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
تاہم فوجی حکام کی جانب سے پائلٹ اور معاون پائلٹ سے متعلق ابھی تک کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News