Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فوجیوں کی جاری ریاستی دہشت گردی، پلوامہ میں ایک اور نوجوان شہید

Now Reading:

بھارتی فوجیوں کی جاری ریاستی دہشت گردی، پلوامہ میں ایک اور نوجوان شہید

بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔

بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع پلوامہ میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا، جس کے بعد جمعرات سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی۔

نوجوان کو فوجیوں نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ کے چارسو علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

آپریشن بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس نے مشترکہ طور پر شروع کیا تھا۔

اس سے قبل بھارتی پولیس نے اتوار کو ضلع پلوامہ سے چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا۔

Advertisement

ان چاروں نوجوانوں کی شناخت امتیاز احمد راتھر، نصیر احمد ملک، رئیس احمد شیخ اور یاور رشید گنائی کے نام سے ہوئی تھی۔

بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ حراست میں لیے گئے نوجوان مجاہدین کے اوور گراؤنڈ ورکرز تھے۔

 تاہم ان کے اہل خانہ نے پولیس کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بے قصور ہیں اور انہیں پولیس نے بغیر کسی وجہ کے گرفتار کیا ہے۔

اس کے علاوہ فوجیوں نے جمعہ کی شام ضلع کے چیوا کلاں علاقے کا محاصرہ کیا اور بڑے پیمانے پر تلاشی کی جبکہ علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر