Advertisement
Advertisement
Advertisement

نائجیریا میں مسلح گروہ کا ریل گاڑی پر حملہ، کم از کم 8 افراد ہلاک

Now Reading:

نائجیریا میں مسلح گروہ کا ریل گاڑی پر حملہ، کم از کم 8 افراد ہلاک

نائجیریا میں ایک مسافر ریل گاڑی پر کیے جانے والے مسلح حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کادونا کے فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نائیجیرین حکام نے بتایا ہے کہ یہ حملہ پیر اور منگل کی درمیانی رات کیا گیا۔ جس مسافر ریل گاڑی کو نشانہ بنایا گیا وہ دارالحکومت ابوجا اور شمال مغربی شہر کادونا کے درمیان چلتی ہے۔

نائیجیرین فوج کے مطابق یہ حملہ بھاری ہتھیاروں سے مسلح مقامی پیشہ ور مجرموں کے منظم گروہوں میں سے ایک نے کیا ہے۔ واقعے کے وقت ریل گاڑی میں تقریباً ایک ہزار مسافر سوار تھے۔

حملہ آوروں نے پہلے ریلوے لائن پر بم دھماکا کرکے اسے نقصان پہنچایا تاکہ ریل گاڑی کو روکا جا سکے۔ ریل گاڑی رکتے ہی حملہ آوروں نے اسے گھیر کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

Advertisement

مسافروں نے ریل گاڑی کے فرش پر لیٹ کر جانیں بچائیں۔ حملے میں کم از کم آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ حملہ آور متعدد مسافروں کو اغوا بھی کرکے لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ریل گاڑی بلٹ پروف تھی جس کے باعث زیادہ اموات نہیں ہوئیں۔

عسکری حکام کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکاروں کے بروقت موقع پر پہنچنے کی وجہ سے حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں جرائم پیشہ افراد کی جانب سے اغوا برائے تاوان کا قبیح دھندہ عروج پر ہے۔

یہ وارداتیں ابوجا کادونا ہائی وے پر معمول ہیں جس کے باعث شہریوں نے ریل گاڑی کے نسبتاً محفوظ سفر کو ترجیح دینا شروع کر دیا تھا۔ تاہم اب ریل گاڑی کا سفر بھی خطرے سے خالی نہیں رہا۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ریل گاڑیوں پر کیا جانے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر