Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین جنگ کا ایک ماہ، فریقین کا نقصان اور یوکرینی پناہ گزین

Now Reading:

یوکرین جنگ کا ایک ماہ، فریقین کا نقصان اور یوکرینی پناہ گزین

روس کے پڑوسی ملک یوکرین پر حملے کو ایک ماہ ہو چکا ہے اور اس دوران جنگ بندی کی تمام سفارتی کوششیں بے سود ثابت ہوئی ہیں۔

یوکرین کے شہروں پر روسی افواج کے حملے جاری ہیں اور ملک کے جنوبی ساحلی محصور شہر ماریوپول میں ایک لاکھ سے زائد آبادی شدید مشکلات کا شکار ہے۔

آج صبح بھی ماریوپول شہر میں دو زوردار دھماکے سنے گئے۔ مقامی انتظامیہ دھماکے کے مقام پر شہریوں کو ریسکیو کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں کہا تھا کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 ہزار سے زائد افراد ماریوپول شہر چھوڑ چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ افراد تاحال غیر انسانی حالات میں پھنسے ہوئے ہیں۔

Advertisement

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق ماریوپول سے نکل جانے والوں نے شہر کو ایک ایسا سرد جہنم قرار دیا ہے جہاں ہر طرف تباہ شدہ عمارتیں اور لاشیں نظر آ رہی ہیں۔

یوکرین پر حملے کے بعد سے روس نے کئی مرتبہ بڑے اہداف حاصل کرنے کے دعوے کیے جبکہ یوکرین، یورپ اور امریکا نے روسی افواج کو سخت مزاحمت اور بھاری نقصان پہنچنے کے بیانات دیے لیکن آزادانہ ذرائع سے ان کی تصدیق ممکن نہیں۔

سوشل میڈیا پر یوکرین کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے روسی افواج کے نقصان کی درجنوں وڈیوز سامنے آئیں جن میں لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹرز کے گرنے اور تباہ شدہ ٹینکوں کو دکھایا گیا تاہم جانی نقصان کے حوالے سے مصدقہ اعداد و شمار دستیاب نہیں۔

یوکرین کے ایک کروڑ سے زائد شہری دوسرے مقامات کی جانب نقل مکانی کرکے جنگ کی تباہ کاریوں سے بچنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

Advertisement

جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے برسلز میں منعقدہ یورپی یونین اجلاس میں کہا کہ اگلے چند ہفتوں میں یوکرین سے مزید 80 لاکھ سے ایک کروڑ تک مہاجرین یورپی یونین کے رکن ممالک پہنچ سکتے ہیں جبکہ جرمنی میں اب تک سوا دو لاکھ یوکرینی مہاجرین رجسٹر کیے جا چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق یوکرین میں اب تک 65 لاکھ شہری بے گھر جبکہ 35 لاکھ دیگر ممالک میں پناہ لے چکے ہیں۔ صرف پولینڈ میں ہی 21 لاکھ یوکرینی شہریوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر