Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کی 5 ریاستوں میں انتخابات؛ بی جے پی پھر بازی لے گئی

Now Reading:

بھارت کی 5 ریاستوں میں انتخابات؛ بی جے پی پھر بازی لے گئی
بھارت کی 5 ریاستوں میں انتخابات؛ بی جے پی پھر بازی لے گئی

بھارت کی 5 ریاستوں میں ہونے والے عام انتخابات میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی نے مسلم دشمن بیانیے کے ساتھ بھرپور کامیابی حاصل کرلی ہے۔

بھارت کی 5 ریاستوں اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور کی اسمبلیوں کے لیے مختلف مراحل میں انتخابات ہوئے، جن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق بی جے پی مسلم دشمن انتخابی حکمت عملی ایک مرتبہ پھر کامیاب ہوگئی ہے۔

بی جے پی 5 میں سے 4 ریاستوں میں اقتدار اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

اتر پردیش؛

Advertisement

بھارت کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش ہے، جہاں اس بار ریاستی اسمبلی کے لیے الیکشن کئی مراحل میں مکمل کئے گئے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق اتر پردیش میں بی جے پی دوبارہ کامیاب ہوگئی ہے۔

اتر پردیش اسمبلی کی 403 نشستوں میں سے بی جے پی 260 میں یا تو جیت چکی ہے یا اسے فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

2022 کے انتخابات میں بی جے پی کو گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں 62 نشستیں کم ملنے کا امکان ہے۔

ریاستی اسمبلی میں سماج وادی پارٹی 137 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ کانگریس کو صرف 2 ہی نشستیں ملی ہیں۔

گوا؛

Advertisement

گوا اسمبلی کی 40 نشستوں میں بی جے پی 20 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔

اس کے علاوہ کانگریس نے 11، ایم جی پی اور عام آدمی پارٹی نے 2،2 اور گوا فارورڈ پارٹی ایک نشست حاصل کی ہے۔

پنجاب سے بھی کانگریس کا صفایا؛

پنجاب میں کانگریس اور بی جے پی کامیاب نہیں ہوسکی ، اس ریاست میں عام آدمی پارٹی نے اپنے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی 117 نشستوں میں سے 92 پر عام آدمی پارٹی کے امیدوار کامیاب یا فیصلہ کن برتری حاصل کئے ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ کانگریس کو 18، شرومنی اکالی دل کو 3، بی جے پی کو 2، پنجاب لوک کانگریس کو ایک نشست ملی ہے۔

Advertisement

اتر اکھنڈ:

بھارتی ریاست اتر اکھنڈ کی 70 رکنی اسمبلی میں بی جے پی 48 ارکان کے ساتھ پہلے نمبر ہے۔ کانگریس پارٹی 17 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جب کہ دیگر جماعتوں نے 4 نشستیں حاصل کی ہیں۔

منی پور میں بھی بی جے پی کامیاب؛

بھارت کی مشرقی ریاست منی پور کی اسمبلی 55 نشستوں پر مشتمل ہے، ریاستی انتخابات میں بی جے پی نے 27، نیشنل پیپلز پارٹی نے 7، کانگریس نے 6، ناگا پیپلز فرنٹ نے 4 جب کہ دیگر جماعتوں نے 11 نشستیں حاصل کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر