Advertisement
Advertisement
Advertisement

سماجی فاصلے کے بغیر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں پہلی نماز

Now Reading:

سماجی فاصلے کے بغیر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں پہلی نماز
مسجد حرام

مسجد حرام

سماجی فاصلے کے بغیر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں پہلی باجماعت نماز ادا کی گئی ہے جس میں پرنور مناظر دیکھنے کو ملے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں صحت کے امور کے نگراں کی جانب سے سماجی فاصلے کی پابندی کو ختم کردیا گیا ہے جس کے بعد  مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں پہلی نماز سماجی فاصلے کے بغیر ادا کی گئی ہے۔

 

سعودی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق نماز کے دوران سماجی فاصلے رکھنے کی پابندی کو ختم کیا گیا ہے تاہم نمازیوں کے لیے ماسک پہننا ابھی بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement

ہہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین اور عازمین حج کے لئے بڑی خوش خبری

علاوہ ازیں سعودی عرب میں دیگر تمام کھلے اور بند مقامات پر بھی سماجی فاصلے کی شرط کو ختم کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں متعدد کورونا پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرائط کو ختم کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخہ کے مطابق یہ فیصلہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد کیا گیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب سعودی عرب کے حکام کی جانب سے مسجد الحرام میں نماز اور مسجد نبوی میں زیارت کے لیے اجازت نامے کی شرط کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرے کی ادائیگی اور مسجد نبوی میں روضہ مبارک میں نماز کی ادائیگی کے لیے توکلنا اور اعتمرنا کے ذریعے پیشگی اجازت نامے کی شرط کو برقرار رکھا گیا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ اور روضہ میں پیشگی اجازت نامہ زائرین کو منظم کرنے اور بھیڑ سے بچنے کے لیے رکھا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر