Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین کی موجودہ حالت کا ذمہ دار امریکا ہے، ایرانی سپریم لیڈر

Now Reading:

یوکرین کی موجودہ حالت کا ذمہ دار امریکا ہے، ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر نے  یوکرین کی موجودہ حالت  کا ذمہ دار امریکا  کو قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی وائب سائٹ ٹوئیٹر پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ایران یوکرین میں جنگ بندی کا طرفدار ہے۔

Advertisement

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ  ہم چاہتے ہیں کہ وہاں جنگ ختم ہو جائے تاہم کسی بھی بحران کا حل تب ہی ممکن ہے جب اس کی جڑوں کو پہچان لیا جائے۔ یوکرین کے بحران کی جڑ امریکاکی بحران ساز پالیسیاں ہیں اور یوکرین ان پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ گیا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ  امریکا نے یوکرین کو اس حالت میں پہنچایا ہے۔  امریکا نے اس ملک کے داخلی امور میں دخل اندازی کرکے،  بغاوتیں کرواکر، ایک حکومت کی معزولی اور دوسری کی تشکیل کا سلسلہ شروع کرکے یوکرین کی یہ حالت کر دی۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ  یوکرین کے واقعات سے دو عبرتیں ملتی ہیں،جو حکومتیں امریکا اور یورپ کی مدد کے سلسلے میں خوش فہمی میں ہیں، جان لیں کہ یہ حمایت ‘سراب’ ہے حقیقت نہیں۔

Advertisement

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ آج  یوکرین اور اس سے قبل افغانستان، دونوں ملکوں کے صدور نے کہا کہ ہم نے امریکا اور مغرب پر اعتماد کیا اور انہوں نے ہمیں بے سہارا چھوڑ دیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  حکومتوں کا سب سے بڑا سہارا عوام ہیں اور یہ بحران یوکرین کی دوسری عبرت ہے۔  اگر  یوکرین کے عوام میدان میں اتر پڑتے تو یوکرین کی حکومت کی یہ حالت نہ ہوتی،عوام میدان میں نہیں اترے کیونکہ حکومت سے مطمئن نہیں تھے۔

Advertisement

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ نے کہا کہ  آج دنیا میں جدید جاہلیت، تفریق، ظلم و بحران سازی کا مظہر امریکا ہے۔  یوکرین اسی  کی سیاست کی نذر ہو گیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ امریکا مافیائی حکومت ہے۔ سیاسی مافیا اور اقتصادی مافیا وغیرہ کے ہاتھ میں اس ملک کی باگڈور ہے جو صدور کو اقتدار میں لاتے ہیں اور وہ دنیا میں بحران پیدا کرتے ہیں تاکہ زیادہ مفادات حاصل کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر