Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس کا یوکرینی شہر خیرسون پر قبضہ، 10 لاکھ افراد کی نقل مکانی

Now Reading:

روس کا یوکرینی شہر خیرسون پر قبضہ، 10 لاکھ افراد کی نقل مکانی

روسی افواج نے یوکرین کے شہر خیرسون پر قبضہ کرلیا ہے۔ مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک ہفتہ قبل روس کے حملے شروع ہونے کے بعد یہ پہلا بڑا شہر ہے جس کا کنٹرول روس نے سنبھال لیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق علاقائی انتظامیہ کے سربراہ گیناڈی لخوتا نے گزشتہ رات میسجنگ سروس ٹیلی گرام پر شہر پر قبضے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ روسی قابض شہر کے تمام حصوں میں موجود ہیں۔

بحیرہ اسود کے قریب واقع 2 لاکھ 90 ہزار آبادی پر مشتمل اسٹریٹجک بندرگاہ کے حامل شہر خیرسون کا روسی افواج نے دو روز سے محاصرہ کر رکھا تھا۔ شہر کے میئر ایگور کولیخائف نے روسی فوج کے ساتھ مذاکرات کا اعلان کیا تھا۔

یوکرین کے اخبار کیف انڈیپینڈنٹ نے ایک ٹویٹ میں میئر ایگور کولیخائف کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے، روسی افواج شہر میں داخل ہو چکی ہیں اور انتظامی اداروں کی عمارات پر قبضہ کر رہی ہیں۔

Advertisement

میئر کولیخائف کے مطابق وہ شہر کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور حملے کے نتائج سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اُنہیں لاشوں کو دفنانے، خوراک اور ادویات کی ترسیل میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے آج بتایا ہے کہ روس کے حملے کے بعد سے ایک ہفتے میں 10 لاکھ افراد یوکرین سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔

Advertisement

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی نے ٹویٹ میں لکھا کہ صرف سات دنوں میں ہم نے یوکرین سے 10 لاکھ پناہ گزینوں کی ہمسایہ ممالک کی جانب نقل مکانی دیکھی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گزشتہ روز بھاری اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں روس کے یوکرین سے فوری طور پر انخلا کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر