سعودی عرب میں اب خواتین سرحدی محافظ کے طور پر فرائض انجام دے سکیں گی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے خواتین سے بطور سرحدی محافظ تعیناتی کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔
خواتین کو قابلیت کی جانچ اور تربیت کے بعد سرحدی محافظ تعینات کیا جائےگا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے فروری 2021 میں خواتین کو مسلح افواج میں شمولیت کی اجازت دی تھی۔
سعودی آرمی، رائل سعودی ایئر ڈیفنس، رائل سعودی نیوی، رائل سعودی اسٹریٹجک میزائل فورس، اور آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز میں پرائیویٹ سے سارجنٹ تک کے ملٹری رینک پر خواتین خواتین کو تعینات کی جائے گا۔
ستمبر 2021 میں سعودی خواتین فوجیوں کے پہلے گروپ نے مسلح افواج کے خواتین کیڈر ٹریننگ سینٹر سے تربیت مکمل کرنے کے بعد فوج میں شمولیت حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
