Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکہ برطانیہ کو انوکھا خراج تحسین؛ ننھے سفید گینڈے کو ’کوئنی‘ کا نام دے دیا گیا

Now Reading:

ملکہ برطانیہ کو انوکھا خراج تحسین؛ ننھے سفید گینڈے کو ’کوئنی‘ کا نام دے دیا گیا

لندن: اپنے ریکارڈ ساز دور میں ملکہ الزبتھ دوم نے بہت سی چیزیں اپنے نام کیں، اس فہرست میں شامل ہونے والا ایک نایاب سفید گینڈا ہے جو برطانوی وائلڈ لائف پارک میں پیدا ہوا ہے۔

یہ گینڈا جنوبی انگلینڈ کے کوٹس والڈ وائلڈ لائف پارک اور گارڈنز میں پیدا ہوا ، اس کا نام ’ کوئنی‘ یعنی ملکہ، بادشاہ کی 70 ویں سالگرہ کے اعزاز میں رکھا گیا ہے۔

پارک کے سربراہ ریگی ہیو ورتھ نے کہا کہ یہاں تمام گینڈوں کا نام بہت خاص لوگوں کے نام پر رکھا گیا ہے اور میرے خیال میں ہر کوئی اس بات پر متفق ہے کہ ملکہ الزبتھ کی پلاٹینم جوبلی کی وجہ سے 2022 ہمیشہ خاص رہے گا۔

پارک کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ میں نے سوچا ہمارے نئے بچے کو ‘الزبتھ’ کہنا قدرے متکبرانہ ہوگا، لہذا ہم نے اس کی بجائے اس کا نام ‘کوئنی’ رکھا گیا ہے۔

Advertisement

چڑیا گھر میں صرف گینڈا ہی شاہی سے متعلق پیدائش نہیں ہے بلکہ بیکٹریائی اونٹ کا نام ملکہ کے پڑپوتے پرنس لوئس کے نام پر رکھا گیا تھا کیونکہ وہ ایک ہی دن پیدا ہوئے تھے۔

وائلڈ لائف پارک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سفید گینڈوں کی تعداد ان کے آبائی جنوبی افریقہ میں تحفظ کے تحت آنے کے بعد کچھ حد تک بحال ہو گئی ہے، لیکن قید میں پیدا ہونے والے بچے کم ہی بچ پاتے ہیں۔

پارک کے سربراہ نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے دوران برطانیہ میں صرف پانچ سفید گینڈے پیدا ہوئے ہیں۔

انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر کے مطابق گینڈے کی دیگر چار نسلیں یا تو شدید طور پر خطرے سے دوچار ہیں یا جنگلی میں معدوم ہو چکی ہیں۔

یاد رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم 70 سال سے برطانیہ پر حکومت کر رہی ہیں اور ان کے نام پر کیک، بحری جہاز، ٹرینیں اور متعدد عمارتیں تھیں۔ لیکن کبھی گینڈا انکے نام پر نہیں تھا جوکہ اب رکھ دیا گیا ہے۔

95 سالہ الزبتھ اپنی پلاٹینم جوبلی منا رہی ہیں اور اس موسم گرما میں درجنوں تقریبات کا انعقاد متوقع ہے لیکن الزبتھ دوم کورونا کے باعث احتیات کر رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر