Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا اور مغربی اتحادیوں کا روس کو جی 20 تنظیم سے نکالنے پر غور

Now Reading:

امریکا اور مغربی اتحادیوں کا روس کو جی 20 تنظیم سے نکالنے پر غور

یوکرین پر حملے کی سزا کے طور پر اب امریکا اور اس کے مغربی حلیف روس کو جی 20 اقتصادی گروپ سے بے دخل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اِس حوالے سے بات چیت میں شریک ذرائع نے آج بروز بدھ بتایا ہے کہ اگرچہ گروپ میں موجود دیگر ممالک مثلا بھارت اور چین وغیرہ کی جانب سے اس اقدام کو مسترد کیے جانے کا قوی امکان ہے تاہم اس کے باوجود معاملے پر گفت و شنید جاری ہے۔

گروپ میں شامل ایک سینیئر عہدے دار کا کہنا ہے کہ اگر روس کو گروپ سے باہر کیا گیا تو جی 20 تنظیم کی افادیت کم ہو جائے گی۔

گروپ کے ایک اور ذمے دار کے مطابق یہ بات خارج از امکان ہے کہ گروپ میں انڈونیشیا، بھارت، برازیل، چین اور جنوبی افریقا جیسے رکن ممالک روس کو بے دخل کرنے پر راضی ہو جائیں گے۔

Advertisement

ایک اور ذمے دار کے نزدیک روس کو جی 20 تنظیم سے خارج کرنا ناممکن ہے، سادہ سی بات ہے کہ روس کو رکنیت سے محروم کرنے کے لیے کوئی ضابطہ موجود نہیں۔

یورپی یونین کے ذرائع کے مطابق جی 20 تنظیم کے موجودہ سربراہ انڈونیشیا کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ مستقبل میں وزراء کی سطح پر ہونے والے اجلاسوں میں روس کی شرکت یورپی ممالک کے لیے بڑی مشکل کا سبب ہوگی۔

اس سے قبل گزشتہ شام وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے باور کرایا کہ بین الاقوامی اداروں اور عالمی برادری میں روس کے لیے اُمور حسبِ معمول نہیں رہ سکتے۔

یاد رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین میں عسکری آپریشن کا آغاز کیا تھا اور آج اس آپریشن کا 28 واں روز ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر