
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے اسد دعوؤں کی تردید کردی کہ یوکرین میں جوہری ہتھیار تیار کیے جارہے ہیں۔
یوکرین کے صدر نے روس کو خبردار کیا کہ اگر روس نے یوکرین کے خلاف ایسے ہتھیاروں کا استعمال کیا تو اسے سخت ترین پابندیوں کا سامنا کرا پڑے گا۔
واضح رہے کہ روس نےامریکا پر یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار بنانے کا الزام لگایا تھا جبکہ امریکا نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے ماسکو جلد ہی یہ ہتھیار یوکرین میں استعمال کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس اور امریکا کا ایک دوسرے پر یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام
روسی وزارت خارجہ ماریہ زخارووا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دستاویزی ثبوت ہیں کہ امریکا یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار بنارہا ہے۔
یوکرین کے صدر نے کہا کہ ہر بار روس کا ہم پر الزام لگانا مجھے پریشان کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی روس کے منصوبوں کو سمجھنا چاہتا ہے تو یہ دیکھیں کہ روس کس طرح دوسروں پر الزام لگا دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس یہ تیاری کر رہا ہے، روس نے کیمیائی حملوں کی تیاری کی ہے، روس نے امونیا فاسفورس اور بہت سی ہتھیارہمارے خلاف تیار کی ہے۔
یوکرین کے صدر نے یہ بھی کہا کہ میری سرزمین پر نہ کوئی کیمیائی اور نہ ہی بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار موجود ہیں۔
اپنے خطاب میں یوکرین کے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ جمعرات کو یوکرین سے چالیس ہزار افراد کا انخلا ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جن علاقوں میں حملے ہو رہے ہیں وہاں ملکی فوج خوراک اور ادویات فراہم کر رہی ہے، تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میریوپول اور ولنوواخہ دو نواب مکمل طور پر بند ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News