بھارتی سنیما ’’دی کشمیر فائلز‘‘ کی نمائش کے دوران پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا
نئی دہلی: بھارتی سنیما میں ’’دی کشمیر فائلز‘‘ کی نمائش کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے بازی کردی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر عادل آباد کا ایک سینما متنازع فلم ’’دی کشمیر فائلز‘‘ کی نمائش کے دوران پاکستان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔
دو نوجوانوں نے تھیٹر میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے، پاکستان کے حق میں نعروں نے سینما میں موجود ساتھی فلم دیکھنے والوں کو مشتعل کر دیا جنہوں نے دونوں نوجوانوں کو زدوکوب کیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ’’دی کشمیر فائلز‘‘ جھوٹ اور پروپیگنڈے کی ایک پرفریب کہانی ہے جس کا مقصد پورے بھارت میں مسلم مخالف جذبات کو ہوا دینا ہے۔
واضح رہے بھارت میں متنازعہ فلم کی نمائش کرنے والے سینما گھر جہالت کے مرکز بن چکے ہیں جہاں ہندوتوا کے کارکن مسلمانوں کی نسل کشی کا مطالبہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ فلم ان کشمیری پنڈتوں کے خلاف تشدد کے دعوؤں کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہی ہے جو 1989 میں جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف کشمیریوں نے اپنی مقامی آزادی کی جدوجہد کو تیز کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
