 
                                                      اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ
بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے خطہ لداخ میں ہلکی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
مقامی محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر 5.2 کی شدت کے زلزلے نے کل شام کو علاقے کو ہلا کر رکھ دیا، ابھی تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
انہوں نے کہا کہ زلزلے کی گہرائی 110 کلومیٹر تھی، طول البلد 75.18 مشرقی اور عرض بلد 36.01 شمال تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے جمو ں کشمیر اور لداخ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیں تاہم ابھی تک کہیں سے بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں ماضی میں زلزلوں نے بے تحاشہ تباہی مچائی ہے، 8 اکتوبر 2005 میں ہونے والے قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آر پار 80 ہزار سے زائد لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشہ مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر اسیکل پر اس زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 