Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاپان میں 7.4 شدت کے زلزلے سے کم از کم 4 افراد ہلاک، 94 زخمی

Now Reading:

جاپان میں 7.4 شدت کے زلزلے سے کم از کم 4 افراد ہلاک، 94 زخمی

شمال مشرقی جاپان میں 7.4 شدت کے زلزلے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور 94 زخمی ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو میں  تقریباً 275 کلومیٹر دور  تک عمارتیں لرز گئیں۔

زلزلہ گزشتہ رات 11 بج کر 36 منٹ پر آیا جس کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں 5.8 شدت کا زلزلہ، جھٹکے کئی پڑوسی ممالک میں بھی محسوس کیے گئے

زلزلے کا مرکز فوکوشیما کے ساحل سے 60 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔زلزلے کے بعد  شمال مشرقی ساحل کے کچھ حصوں کے لیے ایک میٹر کی سونامی لہروں کے لیے ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔

Advertisement

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کا کہنا تھا کہ زلزلے سے 20 لاکھ سے زائد گھرانوں کی بجلی منقطع  ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لداخ میں 5.2 شدت کا زلزلہ

دوسری جانب جاپان کی نیوکلیئر اتھارٹی کا کہنا تھا کہ تباہ حال فوکوشیما پلانٹ میں کوئی غیر معمولی بات نہیں پائی گئی ۔

واضح رہے کہ  2011 میں آنے والا 9.0 شدت  کا زلزلہ  اور اس کے نتیجے میں آنے والا  ایک مہلک سونامی فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ میں ایٹمی تباہی کا باعث  بنا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر