Advertisement
Advertisement
Advertisement

وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج نے جیل میں شادی کرلی

Now Reading:

وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج نے جیل میں شادی کرلی

خفیہ معلومات افشا کرکے دنیا بھر میں کھلبلی مچانے والے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے لندن کی جیل میں اپنی منگیتر اسٹیلا مورس سے شادی کرلی۔

جولیان لندن کی جیل میں قید ہیں جہاں ان کو اپنے خلاف دائر مقدمے کی سماعت کے دوران رکھا گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 50 سالہ جولیان برطانیہ سے بے دخل ہو کر عراق اور افغانستان کی جنگوں سے متعلق خفیہ معلومات شائع کرنے پر امریکا میں مقدمے کا سامنا کرنے سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کچھ عرصہ پہلے جولیان اپنی امریکا حوالگی کے خلاف دائر کیس جیت گئے تھے اور ان کے وکلا نے عدالت کو بتایا تھا کہ اگر اُنہیں امریکا بھیجا گیا تو یہ خودکشی کے مترادف ہوگا۔

Advertisement

جواب میں امریکی حکومت نے کہا تھا کہ جولیان کو اعلیٰ حفاظت میں قیدِ تنہائی میں نہیں رکھا جائے گا۔

گزشتہ برس برطانوی سپریم کورٹ نے اسانج کی اپیل مسترد کر دی تھی جس کے بعد طویل عرصے سے جاری قانونی جنگ انجام کو پہنچتے دکھائی دے رہی ہے۔

جولیان اسانج اور اسٹیلا مورس نے گزشتہ برس نومبر میں منگنی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اُنہیں لندن کی بیلمرش جیل میں شادی کرنے کی اجازت دی گئی تھی جہاں اسانج کو ریمانڈ پر رکھا گیا ہے۔

رجسٹرار کے ذریعے ہونے والی شادی میں صرف چار مہمان شریک ہوں گے جن میں دو گواہ اور دو سکیورٹی گارڈ ہوں گے۔ برطانوی فیشن ڈیزائنر وائیونے ویسٹ وڈ نے دولہا دلہن کے لباس تیار کیے ہیں۔

Advertisement

35 سالہ اسٹیلا شادی کے روز کیک کاٹیں گی اور جیل کے باہر اسانج کے حمایتیوں سے خطاب بھی کریں گی۔

وکی لیکس افشا کرنے کے بعد جولیان اسانج میڈیا کی آزادی کی علامت کے طور پر اُبھر کر سامنے آئے۔ انہوں نے امریکا پر اُن کی رپورٹنگ روکنے کی کوشش کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

جولیان کا کہنا تھا کہ اگر وہ امریکی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تو ساری زندگی جیل میں کاٹنے کو تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر