Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام متحدہ، یوکرائن میں روسی جارحیت پر مذمتی قرارداد، رائے شماری آج ہوگی

Now Reading:

اقوام متحدہ، یوکرائن میں روسی جارحیت پر مذمتی قرارداد، رائے شماری آج ہوگی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرائن پر روسی حملوں کے خلاف مذمتی قرار داد پر آج رائے شماری ہوگی۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں 90 ممالک کے حمایت یافتہ بل کو 193 رکن ممالک کی رائے دہی  کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مسودہ قرارداد کے شریک پیش کنندگان میں شامل ترکی ان ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے مسودے کی تیاری پر کام کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ذرائع سے حاصل کردہ بل کے حتمی مسودے میں یوکرائن پر روس کے حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے جبکہ روس سے یوکرائن کی سرزمین سے تمام فوجی دستوں کے فوری اور غیر مشروط انخلا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

مذکورہ بل میں یوکرائن کی خود مختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت پر زور دیتے ہوئے یوکرائن کے خلاف روسی جارحیت، اقوام متحدہ کے کنونشن کے آرٹیکل 2، پیراگراف 4 کی خلاف ورزی کی افسوس کے ساتھ مذمت کرنے کا اظہار کیا گیا ہے۔

بل میں روس کی جانب سے 21 فروری کو نام نہاد ڈونیسک اور لوہانسک ریپبلک کو تسلیم کرنے کا فیصلہ غلط ہونے کا دفاع کرتے ہوئے زور دیا گیا ہے کہ روس فوری اور غیر مشروط طور پر اس فیصلے کو منسوخ کردے۔

بل میں جس میں تمام فریقین کو منسک معاہدے کی پاسداری کی دعوت دی گئی ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ متاثرہ علاقوں تک انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

روس کا ساتھ دینے کا اعلان کرنے والی منسک انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ   یہ طاقت کے اس غیر قانونی استعمال پر اپنی بے چینی کا اظہار کرتے  ہوئے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تعمیل کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر