Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین: جوہری پاور پلانٹ پر قبضہ، صدر زیلنسکی کا دنیا سے فوری کارروائی کا مطالبہ

Now Reading:

یوکرین: جوہری پاور پلانٹ پر قبضہ، صدر زیلنسکی کا دنیا سے فوری کارروائی کا مطالبہ
یوکرین: جوہری پاور پلانٹ پر قبضہ، صدر زیلنسکی کا دنیا سے فوری کاروائی کا مطالبہ

یوکرین: جوہری پاور پلانٹ پر قبضہ، صدر زیلنسکی کا دنیا سے فوری کاروائی کا مطالبہ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایٹمی پلانٹ پر روسی حملے کے بعد دنیا سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیر کی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یورپ کا سب سے بڑا جوہری پاور پلانٹ اس وقت آگ کی لپیٹ میں ہے۔

انہوں نے روسیوں پر الزام لگایا کہ وہ جان بوجھ کر زپیروزیا جوہری پاور پلانٹ کے ری ایکٹروں پر تھرمل امیجنگ سے لیس ٹینکوں کو استعمال کررہے ہیں۔

زیلنسکی نے 1986 میں چرنوبل میں عالمی تباہی کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ زپیروزیا جوہری پاور پلانٹ کے نتائج کہیں زیادہ بدتر ہوں گے۔

زیلنسکی نے کہا کہ وہ امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین، جرمنی اور پولینڈ کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے رہنماؤں سے بھی رابطے میں ہیں۔ لیکن انہوں نے عام شہریوں سے اپنے سیاستدانوں کے ساتھ بھی خطرے کی گھنٹی بجانے کی اپیل کی ہے۔

Advertisement

 انہوں نے خبردارکیا  کہ روسی پروپیگنڈے نے ماضی میں تاثر دیا تھا کہ دنیا کو جوہری راکھ میں بدل دے گا۔ اب یہ صرف ایک وارننگ نہیں ہے، یہ حقیقت ہے۔

دوسری جانب یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی فوجیوں نے زیپروزیا جوہری پاور پلانٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک مقامی اتھارٹی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آپریشنل اہلکار پاور یونٹس پر نظر رکھے ہوئے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیشن پر موجود اہلکار اپنا کام کرتے رہیں گے اور وہ پاور یونٹس کی نگرانی جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ یورپ کے اس سب سے بڑے پارو پلانٹ میں روسی حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کینیڈین حکومت ڈٹ گئی
مودی کے ہندوستان میں خواتین عدم تحفظ کا شکار
پیوٹن نے مسلسل پانچویں بار روسی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ پڑوسی ممالک کیلئے لمحہ فکریہ
حماس نے قطر اور مصر کا تجویز کردہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرلیا 
امریکہ کا رفح پر اسرائیلی حملے کی حمایت کرنے سے انکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر