روسی فوجی کی یوکرینی عوام کے درمیان ہاتھوں میں گرینیڈز پکڑکر گزرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک روسی فوجی یوکرینی عوام کے درمیان سے دونوں ہاتھوں میں گرینیڈز پکڑے گزر رہا ہے اور ان سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کررہا ہے۔
یہ واقعہ یوکرین کے جنوبی ساحلی شہر کونوٹوپ میں پیش آیا جہاں روسی فوج کی جانب سے شہر کو گھیرے میں لیے جانے کے بعد ان سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
#Ukraine 🇺🇦: Russian soldiers walk into the town of Konotop as theyel want to negotiate the town's surrender.
AdvertisementOne soldier holds up two grenades in order not to be lynched but furious residents.
The towns mayor claims the invaders have threatened to destroy the town. pic.twitter.com/WvjXpqviF6
— Thomas van Linge (@ThomasVLinge) March 2, 2022
اس روسی فوجی نے مبینہ طور پر کونوٹوپ کے میئر آرٹیم سیمینیخن سے بات کی اور انہیں ہتھیار ڈالنے یا پھر جنگ کرنے کا آپشن دیا۔
روسی فوجیوں کے جانے کے بعدمیئر نے شہریوں سے پوچھا کہ وہ کون سا آپشن چاہتے ہیں، جس پر یوکرینیوں نے جواب دیا کہ وہ لڑائی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
