
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یوکرین سے یکجہتی کے لئے گھر سے باہر نکلیں۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے انگلش میں اپنی ایک تقریر کی ویڈیو شائع کی ہے۔
زیلنسکی نے دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا، ”یوکرینی علامتوں کے ساتھ گھر سے باہر آئیں، یوکرین کی حمایت کے لیے، آزادی کی حمایت کے لیے، زندگی کی حمایت کے لیے۔ اپنے چوراہوں پر جمع ہوں، اپنی سڑکوں پر نکلیں تاکہ آپ کی موجودگی دیکھی جائے اور آپ کی آواز سنی جائے۔
یوکرینی صدر نے مزید کہاکہ اپنی حمایت کو ظاہر کیجئے، اپنے اپنے دفاتر سے آئیں، اپنے گھروں سے باہر آئیں، اپنے اسکولوں اور یونیورسٹیوں سے آئیں، امن کے نام پر آئیں۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ایک اپیل ایسے وقت آئی ہے جب یوکرین پر روسی فوجی حملے کا ایک ماہ ہوچکا ہے۔
اس حملے کی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے۔ اور اس دوران سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ‘بے رحم تشدد کو بے لگام کیا ہے جس نے یوکرین بھر میں موت اور تباہی پھیلائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج میں یہ اعلان کرسکتا ہوں کہ دستیاب معلومات کے تحت امریکی حکومت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ روسی افواج کے ممبران نے یوکرین میں جنگی جرائم سرزد کیے ہیں۔
یہ نتیجہ احتیاط کے ساتھ عوامی اور خفیہ ذرائع سے حاصل معلومات کو جانچنے کے بعد اخذ کیا گیا ہے۔
امریکہ کی جانب سے باضابطہ اعلان روس کے ساتھ اس کے تعلقات کو مزید تلخ بنا دے گا یا شاید ختم ہی کروا دے۔
گذشتہ ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے روسی صدر پوتن کو ‘جنگی مجرم’ قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News