Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیمز ویب خلائی دوربین، فوکس کا عمل مکمل ہونے پر پہلی تصویر جاری

Now Reading:

جیمز ویب خلائی دوربین، فوکس کا عمل مکمل ہونے پر پہلی تصویر جاری

امریکی خلائی ادارے ناسا کی خلائی دوربین جیمز ویب کے فوکس کا عمل مکمل ہونے کے بعد پہلی مرتبہ ایک ستارے کی تصویر لینے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

جیمز ویب خلائی دوربین امریکا، یورپ اور کینیڈا کے خلائی اداروں کا مشترکا منصوبہ ہے جسے 25 دسمبر 2021 کو فرینچ گیانا سے آریان 5 راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا تھا۔

جیمز ویب خلائی دوربین ہبل دوربین کی متبادل ہے جس کا مقصد کائنات میں روشن ہونے والے اولین ستاروں کو دیکھنا ہے۔ یہ دوربین نظامِ شمسی سے دور موجود سیاروں کا بھی جائزہ لے گی کہ وہ قابلِ رہائش ہیں یا نہیں۔

Advertisement

انجینیئرز کے مطابق اُنہوں نے آزمائشی طور پر ایک ستارے کو فوکس کیا جس کی تصویر کا معیار اُمید سے کہیں بڑھ کر ہے۔ اس مرحلے تک پہنچنے کے لیے دوربین کے مرکزی آئینے کے تمام 18 حصوں کو مکمل طور پر ایک دوسرے سے جوڑا گیا ہے۔

جیمز ویب کے آپٹیکل آلات تیار کرنے والی ٹیم کے سربراہ لی فینبرگ نے فوکس سے حاصل ہونے والی پہلی تصویر کو شاندار قرار دیا ہے۔

جیمز ویب کی باریک بینی اور حساسیت کے لیے اس میں ساڑھے 6 میٹر قطر کا مرکزی آئینہ نصب کیا گیا ہے جو اتنا بڑا ہے کہ اسے 18 حصوں میں تقسیم کیا گیا تاکہ یہ تہہ کرکے راکٹ کے اندر آ سکے۔

اس دیوہیکل دوربین کو خلا میں بھیجنے کے بعد تمام آئینوں اور دیگر آلات کو کھول کر ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنا ایک اہم مرحلہ تھا۔ تمام 18 آئینوں کو چھوٹی موٹروں کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح ترتیب دیا گیا تاکہ یہ ایک ہی آئینے کے طور پر کام کرسکیں۔

Advertisement

18 آئینوں کی ساخت ایسی ہے کہ تیز روشنی والے ستاروں سے نوکیں نکلتی محسوس ہوتی ہیں۔ اس تصویر کو قریب سے دیکھنے پر پس منظر میں اربوں نوری سال کے فاصلے پر موجود کہکشائیں بھی نظر آتی ہیں۔

ناسا کے گوڈارڈ اسپیس فلائٹ سینٹر کی سائنسدان جین رِگبی کے مطابق جیمز ویب کے ذریعے لی گئی یہ تصاویر روشنی کی اس ویولینتھ میں ہیں جو ہبل دوربین نہیں دیکھ سکتی تھی جس کا مطلب یہ ہے کہ ان دیکھی کائنات اب ہماری نظروں کے سامنے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر