
مقبوضہ کشمیر میں ٹرانسپورٹرز نے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف بدھ سے پورے مقبوضہ علاقے میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کشمیر ٹرانسپورٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور دیگر فریقین نے 7 فروری کے قابض انتظامیہ کے ظالمانہ احکامات کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے جن کے تحت کمرشل گاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ مدت استعمال مقررکی گئی ہے۔
ٹرانسپورٹرز نے کمرشل گاڑیوں کی 25 برس تک استعمال کی مدت برقراررکھنے کا مطالبہ کیاتھا۔ تا ہم نئے حکم کے تحت جموں اور سرینگر میں 20 برس کے بعد کمرشل گاڑیاں قابل استعمال نہیں رہیں گی۔
کشمیر ٹرانسپورٹرزویلفیئر ایسوسی ایشن نے اس حکمنامے کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے مسافر گاڑیوں میں ٹریکنگ کا نظام نصب کرنے پر زوردیاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News