Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانس میں کورونا پابندیاں ختم، برطانیہ کا ایسٹر پر سفری پابندیوں کے خاتمے کا اعلان

Now Reading:

فرانس میں کورونا پابندیاں ختم، برطانیہ کا ایسٹر پر سفری پابندیوں کے خاتمے کا اعلان

فرانس نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک میں نافذ کردہ زیادہ تر پابندیاں ختم کر دی ہیں۔

اب فرانس میں عوام کو اکثر مقامات پر ماسک پہننے کی ضرورت نہیں رہی جبکہ غیر ویکسینیشن شدہ لوگ اب ریسٹورنٹس، اسٹیڈیمز اور دیگر جگہوں پر بھی جا سکیں گے۔

فرانس میں پابندیوں کے خاتمے کا فیصلہ رواں ماہ کے آغاز میں کیا گیا تھا کیونکہ فرانسیسی صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے انعقاد میں ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 10 اپریل سے شروع ہورہا ہے۔

برطانیہ نے بھی مسافروں کے لیے کورونا وائرس سے متعلق تمام حفاظتی اقدامات جمعہ تک ختم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ ایسٹر کی چھٹیوں کے دوران عوام کے لیے سفر کو آسان بنایا جائے۔

Advertisement

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اب برطانیہ میں غیر ویکسینیشن شدہ افراد کو سفر سے پہلے کورونا ٹیسٹ نہیں کرانا پڑے گا اور نہ ہی مسافروں کو لوکیٹر فارم جمع کرانے کی ضرورت ہوگی۔ لوکیٹر فارم میں مسافروں کو سفری معلومات کے علاوہ برطانیہ میں اپنا رہائشی ایڈریس بھی دینا پڑتا تھا۔

برطانوی حکومت کی جانب سے یہ اعلان ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب ملک کے چاروں حصوں انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں جنوری کے بعد پہلی مرتبہ کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 4 لاکھ 44 ہزار نئے کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 48 فیصد زیادہ ہیں۔

ہسپتالوں میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم جنوری کے مقابلے میں یہ تعداد کم ہے۔

برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ تمام کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے تاہم کورونا کی نئی اقسام کو مانیٹر کرتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر