Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیوزی لینڈ کا روس کے 100 ’’اولیگارک‘‘ افراد پر نئی پابندیوں کا اعلان

Now Reading:

نیوزی لینڈ کا روس کے 100 ’’اولیگارک‘‘ افراد پر نئی پابندیوں کا اعلان

نیوزی لینڈ نے روسی امیر ترین افراد کی کثیر تعداد کے خلاف پابندیوں کی ایک نئی فہرست جاری کر دی ہے۔

ان پابندیوں کا مقصد نیوزی لینڈ کو ایک ایسا ملک بننے سے روکنا ہے جہاں امیر طبقہ دیگر مغربی ممالک کی عائد کردہ پابندیوں سے بچنے کے لیے رہائش اختیار کر سکیں۔

وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ نئے قوانین 100 روسی اولیگارک پر سفری پابندی عائد کریں گے اور روس میں رجسٹرڈ پُرآسائش کشتیوں، بحری جہازوں اور طیاروں کو نیوزی لینڈ کی فضائی یا سمندری حدود میں داخل ہونے سے روکیں گے۔

یوکرین پر روس کے حملے کے بعد مغربی ممالک نے روسی بینکوں اور ایسے اہم روسی شہریوں پر پابندیاں لگا دی ہیں جنہیں مغربی ذرائع ابلاغ میں صدر پیوٹن کے قریبی رفقاء کہا جاتا ہے۔

Advertisement

روس کے یوکرین پر حملے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے عالمی بحران نے روسی اولیگارک یعنی سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے امراء اور کاروباری شخصیات کو ایک بار پھر خبروں کا موضوع بنا دیا ہے۔

لفظ ’’اولیگارک‘‘ کی ایک طویل تاریخ ہے لیکن موجودہ دور میں اس کا ایک مخصوص معنی سامنے آیا ہے۔ عام طور پر اس سے مراد وہ انتہائی امیر روسی شخصیات لی جاتی ہیں جو 1991ء میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد اُبھر کر سامنے آئیں۔

اولیگارک کا تعلق حکمران طبقے سے ہو سکتا ہے جو اپنے رتبے، برادری، زبان اور اقتصادی برتری کے سبب باقی معاشرے سے علیحدہ اور برتر سمجھے جاتے ہیں۔

اولیگارکی ایسے سیاسی نظام کو کہا جاتا ہے جہاں چند افراد کا گروہ کسی ملک پر راج کرتا ہے اور روایتی طور پر ایک اولیگارک کسی اولیگارکی کا رُکن یا حامی ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر