
بھارت میں نوجوان سے بد فعلی کے بعد دوستوں کی حیوانیت کا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے علاقے میں سنسنی پھیلادی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی ریاست اترپردیش کے ہاپوڑ ضلع میں ایک عجیب و غریب واقعہ سامنے آیا ہے جس نے علاقے میں سنسنی پھیلادی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ضلع ہاپوڑ کے بہادر گڑھ تھانے میں ایک نوجوان نے اپنے ہی دوستوں پر بدفعلی کا الزام عائد کیا ہے جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوستوں نے نوجوان کے ساتھ بد فعلی کے بعد اس کے اعضائے رئیسہ کے ساتھ حیوانیت عمل کیا جس کے باعث زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے نوجوان کی موت ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق تینوں نوجوان ہولی کے دن ساتھ شراب نوشی کررہے تھے کہ نشے کی حالت میں دوستوں نے پہلے نوجوان کے ساتھ بدفعلی کی جس کے بعد اس کے حیوانیت عمل کیا جس کی وجہ سے اس کا زیادہ خون بہنے لگا۔
ایسی حالت میں لوگوں نے نوجوان کو مقامی اسپتال منتقل کیا جس کے بعد شہر کے بڑے اسپتال لے جایا گیا لیکن نوجوان کی موت ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News