Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنگی جنون میں مبتلا بھارت فوجی سازو سامان خریدنے والے ممالک میں سرفہرست

Now Reading:

جنگی جنون میں مبتلا بھارت فوجی سازو سامان خریدنے والے ممالک میں سرفہرست

جنگی جنون میں مبتلا بھارت دنیا بھر میں ایک بار پھر فوجی سازو سامان خریدنے والے ممالک کی فہرست میں سرفہرست آگیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے مصر، سعودی عرب، آسٹریلیا اور چین سے بھی زیادہ ہتھیار خریدے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سویڈن میں قائم تھنک ٹینک اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے 2017 سے 2021 کے دوران ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے بارے میں آج رپورٹ جاری کی ہے جس کو بین الاقوامی ہتھیاروں کی منتقلی کے رجحانات 2021 کا نام دیا گیا ہے۔

تھنک ٹینک اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ، روس اور فرانس ہتھیار بر آمد کرنے والے بڑے ممالک ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ 39 فیصد، روس 19 فیصد اور فرانس 11 برآمد کرنے والے سب سے بڑے ممالک ہیں جبکہ بھارت 11 فیصد ہتھیار درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن کرسامنے آیا ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت گذشتہ پانچ برس کے دوران ہتھیاروں کی خریداری میں 21 فیصد کمی کے باوجود دنیا میں ہتھیار درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

اس عرصے کے دوران دنیا بھر میں ہتھیاروں کی مجموعی درآمدات میں بھارت کا حصہ 11 فیصد تھا۔ روس 2012-16اور 2017-21 تک بھارت کو ہتھیار اور جنگی سازو سامان فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر