چین میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا دوسرا بلیک باکس مل گیا
بیجنگ: پیر کو چین میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کا دوسرا بلیک باکس مل گیا ہے۔
چائنا ایسٹرن ایئرلائن کا مسافر بردارطیارہ 737-800، 132 افراد کو لے کر صوبہ یونان سے اڑا اور مشرقی ساحلی علاقے کے صنعتی مرکز گوانگ ژو کی جانب محو پرواز تھا۔
دوران سفر اس طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا اور جنوبی چین میں حادثے کا شکار ہوا جبکہ طیارے نے تقریباً ایک گھنٹے پرواز بھری تھی۔
حادثے کا شکار ہونے والی پرواز ایم یو 5735 کے طیارے میں 123 مسافروں کے ساتھ ساتھ 9 عملے کے ارکان بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: چین، حادثے کا شکار مسافر طیارے کے دوسرے بلیک باکس کی تلاش جاری
جائے حادثے کی تلاشی کے دوران چائنا سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کو طیارے کا پہلا بلیک باکس گذشتہ روز مل گیا تھا تاہم اب دوسرا بلیک باکس بھی مل گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز ملنے والے بلیک باکس کی ریکارڈنگ محفوظ ہے جس کے تجزیے کے لیے اسے دارالحکومت بیجنگ بھیج دیا گیا ہے۔
چین حادثے کی تحقیقات کر رہا ہے لیکن انہوں نے امریکا کو بھی تحقیقات میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے کیونکہ طیارہ امریکی کمپنی کا ڈیزائن کردہ تھا۔
مسافر طیارہ کیسے گرا؟
بین الاقوامی فلائٹ کا ڈیٹا رکھنے والی ویب سائٹ ’’فلائٹ ریڈار 24‘‘ کی جانب سے طیارے کے گرنے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جس میں اہم انکشاف کیا گیا ہے۔
فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق تقریباً 6 بج کر 20 منٹ 59 سیکنڈ پر طیارے کی بلندی تیز سے کم ہونا شروع ہوئی اور 6 بج کر 22 منٹ 35 سیکنڈ پر طیارہ زمین سے ٹکرا گیا۔
اس طرح طیارہ صرف 1 منٹ اور36 سیکنڈ میں 31 ہزار فٹ فی منٹ کی رفتار سے زمین پر گرا جوکہ بہت تیز رفتار ہے۔ یاد رہے کہ حادثے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
