امریکہ نیٹو رکن ممالک کی انچ انچ زمین کا دفاع کرے گا، صدر جوبائیڈن
امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کے صدر پیوٹن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نیٹو رکن ممالک کی انچ انچ زمین کا دفاع کرے گا۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے پہلا اسٹیٹ آف دا یونین خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ چھ روز قبل پیوٹن نے آزاد دنیا کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی درخواست منظور
انہوں نے کہا کہ امریکہ یوکرین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پیوٹن نے یورپ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جس کے بعد پیوٹن اس وقت دنیا میں تنہا کھڑا ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ آج آزاد دنیا روسی صدر کو جواب دہ ٹھہرا رہی ہے جبکہ پیوٹن کو اس سے قبل دنیا میں اتنی تنہائی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔
جوبائیڈن نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد نیٹو اتحاد کو دنیا میں امن و استحکام کے لیے قائم کیا گیا ہے اورامریکہ نیٹو کے رکن ممالک کی انچ انچ زمین کا دفاع کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیٹو ممالک کے تحافظ کے لیے امریکی افواج بھیج رہے ہیں اور آج سے امریکی فضائی حدود روسی پروازوں کےلیے بند کر دی گئی ہیں۔
صدر جوبائیڈ کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور آمریت کی جنگ میں جمہوریت کی جیت ہوتی ہے، روسی کرنسل روبل اپنی قدر 40 فیصد تک کھو چکی ہے۔
انہوں نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ یوکرین کے لیے مزید اسلحہ اور امداد کی منظوری دے اور یقینی بنائیں گے کہ امریکی پابندیوں سے صرف روس کو ہی نقصان پہنچے۔
امریکی صدرکا مزید کہنا تھا کہ پیوٹن کو نہیں پتہ اس کے ساتھ اب کیا ہونے والا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
