
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں ممتاز کالج نے باحجاب مسلمان خاتون کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ کے مشہور شری ورشنی کالج نے حجاب پہننے والی مسلمان خاتون کو کالج میں داخلے سے روک دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرناٹک کی عدالت کا حجاب پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے، محبوبہ مفتی
کالج نے طالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ کالج میں اپنے سر اورچہرے کو نہ ڈھانپیں جبکہ کئی طالبات کالج میں داخل نہ ہونے پر واپس اپنے گھر لوٹ گئی ہیں۔
اس حوالے طالبات کا کہنا ہے کہ عملے نے انہیں اندر جانے سے روکا جبکہ ایک حجاب کرنے والی طالبہ کا کہنا ہے کہ یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ انہیں ہمارے حجاب سے کیوں مسئلہ ہے؟
طالبہ کا کہنا تھا کہ میں حجاب کے بغیر کہیں نہیں جاسکتی اور کالج اب ہمیں کیمپس میں بھی داخل ہونے سے روک رہا ہے۔
کے ایم ایس کے مطابق ایک بی ایس سی کی طالبہ کا کہنا ہے کہ کالج نے پہلے مجھے کیمپس میں داخل ہوتے وقت برقعہ اتارنے کو کہا اور اب حجاب بھی پہننے نہیں دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News