Advertisement
Advertisement
Advertisement

تاج محل پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

Now Reading:

تاج محل پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
آگرہ، تاج محل پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا

آگرہ، تاج محل پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا

آگرہ: مغل شہنشاہ شاہجہاں کے عرس کے موقع پر تاج محل پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آگرہ میں مغل شہنشاہ شاہجہاں کا تین روزہ 367 واں عرس 27 فروری سے جاری تھا۔

اس موقع پر تاج محل کے مرکزی گنبد کے نیچے تہہ خانے میں واقع ممتاز اور شاہجہاں کی قبروں کو کھول دیا گیا تھا جبکہ اس دوران سیاحوں کا داخلہ مفت رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تاج محل کی ملکیت کا دعویٰ کرنے والی خاتون کی درخواست خارج

Advertisement

عرس کے تیسرے یعنی یکم مارچ بروز منگل کو افراتفری کا ماحول اس وقت پیدا ہوا جب ایک شخص نے پاکستان کے حق میں نعرے بلند کردیے۔

ہجوم میں موجود ایک شخص نے زور دار آواز میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگانا شروع کردیے جس پر وہاں موجود لوگوں نے اسے پکڑ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

بعد ازاں افراتفری کا ماحول دیکھ کر سیکیورٹی اہلکار بھی وہاں پہنچ گئے جس کے بعد لوگوں نے اس شخص کو ان کے حوالے کردیا لیکن پھر سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی اس شخص پر ظالمانہ انداز میں تشدد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی سے محبت کا انوکھا اظہار، ایک نیا تاج محل تیار

Advertisement

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شام عرس کے موقع پر اس وقت پیش آیا جب تاج محل میں مفت داخلے کی وجہ سے لوگوں کا ہجوم موجود تھا اور تاج محل کے مشرقی اور مغربی دروازوں پر لمبی قطاریں لگی ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر