Advertisement
Advertisement
Advertisement

صیہونی شدت پسندوں کی مسجدالاقصیٰ پر حملے کی دھمکی

Now Reading:

صیہونی شدت پسندوں کی مسجدالاقصیٰ پر حملے کی دھمکی

اسرائیلی فوج کی پُرتشدد کارروائیوں کے بعد آج فلسطینی نمازی مسجد الاقصیٰ میں لوٹ آئے تاہم فلسطین میں کشیدگی برقرار ہے کیونکہ انتہا پسند یہودی گروہوں نے آج بروز اتوار مسجد پر حملے کی دھمکی دی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق یروشلم کے لوگ مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان مسجد الاقصیٰ کی عارضی تقسیم سے خوفزدہ ہیں جیسا کہ ہیبرون کی ابراہیمی مسجد میں ہوا تھا تاہم مسجد الاقصیٰ پر ایسی پالیسی کامیاب ہونا ناممکن ہوگا۔

اسرائیل مشرقی یروشلم میں رہنے والے ساڑھے 3 لاکھ فلسطینیوں کو مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے اندر رہنے والے فلسطینیوں سے الگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن حالیہ واقعات نے ثابت کیا ہے کہ فلسطینی متحد ہیں کیونکہ یہ مسجد اقصٰی کا معاملہ ہے۔

ایک فلسطینی تجزیہ کار کے مطابق جمعہ کے روز کیا گیا حملہ فلسطینیوں کا ردعمل پرکھنے کیلیے تھا جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ فلسطین اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر مسجد اقصیٰ کو چھڑانے کے لیے تیار ہیں، وہ اسلام کے تیسرے مقدس ترین مقام کے اندر یہودی رسومات کی اجازت نہیں دیں گے۔

Advertisement

فلسطینی گروہوں کے درمیان سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن اپنی سرزمین کو اسرائیلی قبضے سے آزاد کرانے کے مقصد میں مسجد اقصیٰ ہی انہیں متحد رکھتی ہے۔

جمعہ کے روز پیش آئے واقعے کی وجہ سے یروشلم کے رہائشیوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے جس میں 150 سے زائد نمازی زخمی ہوئے جبکہ سینکڑوں کو گرفتار کیا گیا۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے بیت المقدس میں اسرائیلیوں کی پیش قدمی اور القبلی مسجد اور الاقصیٰ کے اندر نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کی مذمت کی ہے۔

او آئی سی نے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیوں پر کارروائی کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر